ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دوبئی سے میسوروآنے والے شخص میں کوروناوائرس کی تصدیق

دوبئی سے میسوروآنے والے شخص میں کوروناوائرس کی تصدیق

Mon, 23 Mar 2020 12:19:55    S.O. News Service

میسورو،23؍مارچ(ایس او نیوز)کوروناوائرس کی میسوروکے ایک شخص میں بھی تصدیق ہوگئی ہے،مشتبہ شخص کا علاج شہرکے کے آراسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں کیاجارہاہے،یہ اطلاع ڈپٹی کمشنرابھی رام جی شنکرنے دی۔

میسوروشہرکے ڈی سی دفترمیں طلب کردہ پریس کانفرنس میں انہوں نے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ میسوروسے تعلق رکھنے والے35سالہ شخص کی دوبئی سے واپسی ہوئی ہے،اس شخص کے خون کا نمونہ جانچ کے لیے بھیجاگیاتھا،اس رپورٹ میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ مشتبہ شخص دوبئی سے جمعرات کی رات 11:30 بجے نکلا،اورجمعہ ایئرانڈیا کے ذریعہ براہ گوا شہربنگلورپہنچا۔گوامیں کچھ دیرکے لیے ہوائی جہازلینڈہواہے بعدازاں بنگلورپہنچنے کے بعد ایک پرائیویٹ ٹیکسی کے ذیعہ میسور پہنچا۔ دوران راہ ناسازیئ طبیعت کی وجہ سے وہ خودکے آراسپتال علاج کے لیے آیا۔اس دوران مشتبہ شخص کے میسورپہنچنے سے قبل کافی پینے کے لیے تھوڑی دیرمنڈیا میں ٹھہرا رہا۔

ڈی سی نے کہا کہ یہ شخض دوبئی کیوں گیا اس کی جانکاری نہیں ملی ہے۔ضلع ہیلتھ افسراس سے پوچھ گچھ کررہے ہیں کہ اس سفرکے دوران اس نے کس کس شخص سے ملاقات کی اورکہاں کہاں ٹھہرا۔ڈی سی نے کہا کہ تمام طرح کی جانکاری حاصل کرنے کے بعد اس شخص کا روٹ میاپ جاری کیاجائے گا۔

فی الحال وہ جس ٹیکسی میں میسورآیا اس ٹیکسی ڈرائیور کا پتہ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے،بذریعہ فون رابطہ کی کوشش کی جارہی ہے لیکن اس کا فون سوئچ آف آرہاہے تاہم ٹیکسی ایجنسی کواس بات سے باخبرکردیاگیا ہے۔اس کے علاوہ اس نے ایئرانڈیا سے بنگلورآنے کی بات کہی ہے،اس کے ساتھ ہوائی جہازمیں سفرکرنے والوں سے رابطہ کرنے کی ہرممکن کوشش ہورہی ہے۔

اس ضمن میں ایئر انڈیا کے حکام کو جانکاری دے دی گئی ہے،مشتبہ شخص کے اہل خانہ کو آگاہ کردیا گیاہے۔یہ بات بھی کہی جارہی ہے کہ دوبئی سے بنگلوروآنے کے بعد اس شخص کی تھرمل اسکریننگ بھی کی گئی،اس کے باوجوداس شخص میں کوروناوائرس کی تصدیق کیو ں نہیں ہوئی؟یہ معاملہ باعث تشویش بناہواہے۔


Share: